سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ او خود موقع پر جائیگا ،نئی ہدایات

05-07-2024

(ویب ڈیسک) پٹرولنگ موثر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ، سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ خود موقع پر جائے گا اور لوکیشن شیئر کرے گا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں، جس کا مقصد کرائم کنٹرول کرنا اور دوران پٹرولنگ غلط معلومات دینے والے آفیسر کو قابو کرنا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق بیٹ افسران اور پٹرولنگ آفیسر ڈیوٹی پر آؤٹ ہوتے ہی لائیو لوکیشن ایمرجنسی گروپ میں شیئر کریں گے ۔ایس ایچ اوز یقینی بنائیں گے کہ پٹرولنگ کی گاڑی ایک جگہ رکنی نہیں چاہئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گاڑیاں کھڑی کرکے غلط لوکیشن بتانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔