لاہور بورڈ:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

05-07-2024

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز ہو گیا ہے ، پہلے روز 3 مضامین سوکس ،فلسفہ اور بزنس میتھ کے پیپرزلیے جائینگے ۔

پارٹ ون کے امتحان میں 167114 امیدوار شرکت کریں گےجس میں سائنس گروپ کے 98 ہزار،آرٹس گروپ کے 69 ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔امیدواروں کی سہولت کےلئے 567 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سنٹرز کی انسپکشن کیلئے 111 موبائل انسپکٹرز،89 ڈی آئیز تعینات کئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی سنٹرز میں پرائیویٹ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہو گا ۔ تمام امتحانی سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی ۔