کمشنر لاہور کا کوپر روڈ کالج کے امتحانی مرکز کا دورہ

05-07-2024

(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے  ریذیڈنشیل انسپکٹر کے ہمراہ کوپر روڈ کالج کے امتحانی کمروں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے تصویری رولنمبر فہرست کے مطابق طالبات کی کمرہ امتحان میں حاضری کو چیک کیا۔  زید بن مقصود نے کہا کہ مارننگ سیشن کا شہریت کا پہلا پیپر ہے جس میں نگران اور عملہ ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔