پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 73 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
05-07-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 396 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 862 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن امریکی کرنسی کی قیمت میں چار پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔