محبت تکلیف نہیں دیتی،ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ وائرل
05-06-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس کے مطابق محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت ہی نہیں بلکہ محبت تو وہ ہے جو آپ کے زخموں کو بھر دے۔ سابقہ ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔ واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔