لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا

05-06-2024

(لاہورنیوز) وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز ہوگیا۔

لاہور میں گارڈن ٹاؤن جبکہ کراچی میں ریجنل پاسپورٹ آفس عوامی مرکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، ریجنل دفتر میں 3 شفٹوں میں عوام کو سروس فراہم کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دفاتر کے 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔