زہریلے کنکھجورے کس خطرناک بیماری کے علاج میں مفیدثابت ہوسکتے ہیں؟جانئے

05-06-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ زہریلے کنکھجورے کا زہر گردے کی بیماری کے مؤثر علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زہریلا کنکھجورا جسے ‘چائنیز ریڈ ہیڈڈ سینٹی پیڈ’ کہا جاتا ہے، گردوں کی بیماری کے علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور کئی افراد کی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ محققین نے تحقیق میں پایا کہ کنکھجوروں میں alkaloids نامی خصوصی کیمیکلز ہوتے ہیں جو بیماری سے لڑتے ہیں۔ محققین نے کہا کہ زہریلے کنکھجورے کا کیمیائی الکلائیڈ گردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کر سکتا ہے۔سرخ کنکھجوروں میں 12 نئے الکلائیڈ مرکبات موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سوزش کے خاتمے اور اینٹی رینل فبروسس خصوصیات کے حامل ہیں۔