انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

05-06-2024

(لاہورنیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے اضافے کیساتھ 278 روپے 24 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔