سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

05-06-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 2322ڈالر کی سطح پر آ گئی، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی۔