لیسکو چیف کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، لائن لاسز میں کمی پر غور

05-06-2024

(لاہور نیوز) لیسکو چیف کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لائن لاسز میں کمی سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، انجینئر شاہد حیدر نے موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی۔ لیسکو ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ ہائی لائن لاسز والے فیڈرز کی مانیٹرنگ کریں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں۔ انہوں نے کہا صارفین کی مشکلات کے فوری حل کے لئے اقدام کئے جائیں، اے ایم آئی میٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، گرمی میں اضافے سے قبل ہی مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے۔