ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

05-06-2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی کٹ کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2009 کی طرح قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو ٹیم کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا اعلان کرتا، قومی کرکٹ ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، جیت پر ٹیم کو مزید انعامات بھی دیے جائیں گے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے امریکا جاؤں گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کٹ کی رونمائی کے موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔