شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا: چیئرمین ایف بی آر

05-06-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں تقرروتبادلوں کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے ’دنیا نیوز‘سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں رواں ماہ کے دوران محصولات کے ہدف کو حاصل کریں، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ریفنڈز ادا کئے۔ امجد زبیر ٹوانہ نے مزید کہا کہ شارٹ فال پورا کرنے کیلئے فی الحال کوئی نیا ٹیکس زیرغور نہیں، رواں ماہ کے دوران ایف بی آر کا ساڑھے 7 سو ارب روپے سے زائد ہدف مقرر ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اقدامات کئے جائیں گے۔