کیڑوں والی گندم کی درآمد پر رانا تنویر کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل
05-06-2024
(ویب ڈیسک) گندم سکینڈل میں پیش رفت، کیڑوں والی گندم کی درآمد پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے نوٹس لے لیا۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران درآمد کی جانے والی گندم میں کیڑوں کی نشاندہی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی درآمد پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی، ناقص اور غیر معیاری گندم کی درآمد میں کون ملوث ہے اس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔