پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی ہڑتال، وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا دیا
05-06-2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک شروع کر دی، ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا بھی دیا۔
ہڑتال کے باعث دفتری امور شدید متاثر ہونے لگے، پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈسپیرٹی الاؤنس، ہاؤس ریکوزیشن اور دیگر الاؤنسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، انتظامیہ فنڈز کی قلت کا بہانہ بنا کر الاؤنس جاری نہیں کر رہی مگر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ احتجاج میں شریک ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات فوری منظور نہ کئے گئے تو کینال روڈ پر دھرنا دیں گے۔