شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ، سرکاری خزانے پر بھی بوجھ پڑا
05-06-2024
(لاہور نیوز) شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی تعمیراتی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوا، منصوبے کے افتتاح میں تاخیر اور لاگت بڑھنے سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑا۔
پانچ مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ میٹرو سٹیشن کا افتتاح کیا، منصوبے کی تعمیر نو کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کی گئی اور تعمیراتی کام مکمل کرنے کیلئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تاہم ڈیڈ لائن کے ایک ماہ 20 دن بعد سٹیشن کو میٹرو بس کے لئے کھولا گیا۔ نئے میٹرو سٹیشن کی تعمیر کے لئے 14 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ ری ویمپنگ پر 32 کروڑ روپے لاگت آئی، سٹیشن کی ری ویمپنگ اور تعمیرات پر 16 ، 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی لاگت میں اضافے کے ریوائزڈ پی سی ون کی پنجاب حکومت سے منظوری لی جائے گی۔