مہنگائی کی لہر برقرار، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

05-06-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی، سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات کے دام بدستور پہنچ سے باہر ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں پیاز 160 روپے، ٹماٹر درجہ اول 140 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 740 روپے، ادرک 700 روپے، سبز مرچ 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، کھیرا 80 روپے، بند گوبھی 70 روپے فی کلو مل رہی ہے، پھلوں میں سیب 350 روپے اور خربوزہ 150روپے فی کلو مل رہا ہے، کیلے 180 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔ برائلر گوشت 15 روپے سستا ہونے کے بعد بھی 548 روپے فی کلو ہے، موسم گرما میں بھی انڈے 2 روپے مہنگے، 254 روپے فی درجن ہو گئے۔ عوام کہتے ہیں قوت خرید سکڑ گئی ہے جبکہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا دہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔