پی آئی اے کی نجکاری: ایس ای سی پی نے سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی
05-06-2024
(لاہور نیوز) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم منظور کر لی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی گئی، نجکاری کی سکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا، سٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز اور ریگولیشنز بآسانی کی جا سکتی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم قانونی پیشرفت سے وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا، سکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی۔ ایس ای سی پی کے مطابق سکیم آف ارینجمنٹ کے حوالے سے سنٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ آگاہ کر دیا گیا، سکیم آف ارینجمنٹ میں اثاثے، خسارے اور قرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔