"شہزادوں کا انتظار نہ کریں"اداکارہ صاحبہ کا کنواری لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

05-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی شہزادے کا انتظار نہ کریں اور اگر اچھا شخص مل جائے تو فوری طور پر شادی کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں10 برس تک شادی نہ کرنے کا عہد کیا تھا لیکن چھٹے برس ہی انہوں نے ریمبو سے شادی کرلی، وقت کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی رہتی ہے اور جب کسی کو ایک اچھا انسان مل جائے تو پھر شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ریمبو نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ ان کی خوبیوں کو دیکھ کر انکار نہ کرسکیں اور شادی کرلی۔