مریم نواز کا پنک گیمز کو پورے پنجاب تک پھیلانے کا اعلان

05-05-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنک گیمز کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، بچیوں کو ترجیحی بنیادوں پر بائیکس دی جائیں گی، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک گیمز کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی ہوئی، انہی بچیوں میں سے نیشنل اور ورلڈ چیمپئن بھی ہوں گی۔ مریم نوازنے کہا کہ آج میٹروبس میں بیٹھ کر تقریب میں آئی ہوں، وزیراعلیٰ نے پھول دینے والی بچی کو سٹیج پر بلا لیا، بچی آبدیدہ ہوگئی، بچی نے مریم نواز سے سوال کیا میڈم پٹرول سستا کر دیں گی؟ وزیراعلیٰ نے بچی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پٹرول سستا ہوجائے گا۔