ہمسایہ ملک بھارت سے شاہینوں کواہم ویڈیو کال،فون کرنے والا کون تھا ؟اور کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

05-05-2024

(ویب ڈیسک) گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے۔

رپورٹ کےمطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے، ان دنوں آئی پی ایل مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں موجود سابق پروٹیز اسٹار نے اپنے پلانز سے آگاہ کیا۔ یکجا ہوکر ویڈیو کال پر بات کرنے والے کھلاڑیوں نے ان سے مختلف سوالات کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔ یاد رہے کہ آئرلینڈ میں اظہر محمود ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،گیری کرسٹن انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔