کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں مفید ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری
05-05-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں مفید نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ بہت سے واقعات و حالات میں اے آئی ٹیکنالوجی نے کاغذی کارروائی اور بعض صورتوں میں تشخیصی مراحل میں ڈاکٹروں سے تعاون کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کو ظاہر کیا ہے تاہم اب ایک نیا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی غیرمعاون بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پروگرام نے ایمرجنسی صورتحال میں سینے کے درد میں مبتلا مریضوں کے متضاد نتائج اخذ کیے ہیں۔ ایک تجربے میں اے آئی نے ایک ہی مریض کے مختلف نتائج پیش کیے جو کہ مریض کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی مستقل مزاجی سے کام نہیں کر رہا ہے۔ بالکل اسی اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بعض اوقات ایک مریض کے نتائج کو کم خطرہ قرار دیتا ہے، اگلی بار درمیانی خطرہ اور کبھی کبھار زیادہ خطرہ قرار دے دیتا ہے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں اچھی چیز نہیں ہے۔