مضر صحت گوشت بیچنے والے مافیا کیخلاف آپریشن، بھاری جرمانے عائد

05-05-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنیوالے مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

فوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے 16میٹ شاپس،گودام اورگوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 2 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 1244 کلو غیر معیاری مضر صحت گوشت اور 73 کلو کم وزن مرغیاں تلف کردی گئیں ۔  فوڈ سیفٹی ٹیموں  کی جانب سے میٹ شاپس، ٹولنٹن مارکیٹ میں  29 ہزار 920 کلو سے زائد گوشت ومرغیوں کی چیکنگ کی گئی، میٹ شاپ سے مضر صحت بیمار گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔