نیپرا نے اوور بلنگ پر تین سال کی سزا کا بل منظور کرلیا

05-05-2024

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری قومی اسمبلی نے دی ، ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرے گا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔ اس حوالے سے نیپرا ذرائع نے بتایا  ہےکہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔