بیماری میں خیال رکھنے پر عائشہ عمر کا والدہ کے نام جذباتی پیغام
05-05-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے والدہ کیلئے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں جب انہوں نے کالر بون کا آپریشن کروایا اور وہ بستر پر تھیں تو ان کا سب سے زیادہ خیال ان کی والدہ نے رکھا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں اور انہوں نے مداحوں کو والدہ کی اہمیت اور محبت سے متعلق بتایا۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ آپریشن کروانے کے بعد جب وہ بستر پر تھیں تو والدہ نے ہی ان کا سب سے بڑھ کر خیال رکھا، وہ بچوں کی طرح اداکارہ کے بال بناتی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ ان کے بال اور کپڑے بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا کھانا بھی تیار کرتی تھیں اور وہی ان کے لیے سب سے زیادہ پریشان دکھائی دیں۔ عائشہ عمر نے مداحوں کو پیغام دیا کہ والدہ سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، والدہ ہی سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔ عائشہ عمر کی جانب سے والدہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیے جانے اور والدہ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر لوگوں نے انہیں سراہتے ہوئے انہیں خوش قسمت بھی قرار دیا کہ والدہ ان کی خدمت کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 15 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کالر بون سرجری کروائی ہے۔ عائشہ عمر کی 8 سال قبل ایک کار حادثے میں کالر بون یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔