بابراعظم ٹیم کے کپتان، مجھے اور عامر کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں: عماد وسیم
05-05-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابراعظم ہمارے کپتان ہیں مجھے اور محمد عامر کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
عماد وسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابراعظم پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور ہم سب انہیں سپورٹ کرتے ہیں، بابر شاید اسی لیے کپتان بنے ہیں تاکہ ہمیں ورلڈکپ جتواسکیں۔ قیادت میں مشاورت کے سوال پر عماد وسیم کا کہنا تھا ہم سب کا مقصد جیت ہے، اس لیے ہر انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔