فیروزوالہ :پولیس اورڈاکوؤں میں مبینہ فائرنگ ، 2ملزم زخمی حالت میں گرفتار
05-05-2024
(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ فائرنگ کی تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ ٹیم نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اسی دوران 2 ڈاکو نے فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اقبال اور ساحل کے نام سے ہوئی۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزموں کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔