پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
05-05-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی سر کرلی، نائلہ کیانی نے آج صبح دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی "مکالو" کو سر کیا۔ نائلہ کیانی یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستان خاتون کوہ پیما ہیں۔