مدیحہ امام نے شوہر کے عقیدے سے متعلق اعتراض پر لب کشائی کردی

05-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر کے عقیدے سے متعلق اعتراضات پر لب کشائی کردی۔

گزشتہ دنوں مدیحہ امام نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے جبکہ کچھ صارفین نے مدیحہ کے شوہر موجی بسر کے عقیدے پر سوالات اٹھائے۔ تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے"۔ جواب میں چند دیگر صارفین نے توجہ دلائی کہ موجی بسر مسلمان ہیں، ان کے والدین عیسائی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ موجی بسر اسلام قبول کر چکے ہیں اور مدیحہ امام کی شادی مسلمان لڑکے سے ہی ہوئی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے مدیحہ امام نے لکھا "حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے"۔ واضح رہے کہ موجی بسر ایک غیر ملکی شخصیت ہیں جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں، مدیحہ امام کے ساتھ اُن کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔