ڈراموں کی مقبول 'ماؤں' میں عتیقہ اوڈھو کی مقبولیت کا منفرد مقام

05-05-2024

(ویب ڈیسک) ڈراموں کی مقبول اور سٹائلش "ماؤں" میں عتیقہ اوڈھو کی مقبولیت کا منفرد مقام ہے۔

شفقت و محبت سے بھرپور ماں کا کردار نبھانے والی مقبول اداکارائیں اصل زندگی میں بھی مائیں ہوتی ہیں، اسی لیے وہ ان کرداروں میں اپنی اصل شخصیت کو بھی پیش کرتی ہیں۔ ایسے ہی کردار نبھانے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ  عتیقہ اوڈھو  بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں، عتیقہ کو عام طور پر ایسی ماؤں کا کردار ہی دیا جاتا ہے جو دولت مند ہوتی ہیں۔ 2011ء میں ڈرامہ سیریل "ہم سفر" میں جب عتیقہ اوڈھو ماہرہ خان کی ماں کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں تو ناظرین نے انہیں ان کے منفی کردار کی وجہ سے پسند نہیں کیا اور یہی ان کی کامیابی بھی تھی۔ ڈرامہ "ہم سفر" کے بعد سے مستقل طور پر عتیقہ کو ماں کے کردار میں کاسٹ کیا جارہا ہے اور ناظرین انہیں پسند بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  ماضی میں عتیقہ 30برس کی عمر میں فلم "مجھے چاند چاہیے" میں شان شاہد کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ عتیقہ کو عمر سے بڑے کردار نبھانے میں کبھی کوئی اعتراض نہیں رہا۔