اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر آئیں گے: عماد شکیل بٹ
05-04-2024
(لاہورنیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سنسنی خیز رہا، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر آئیں گے۔
عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی کوارٹر میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، جو پلان دیا گیا پہلے دو کوارٹر میں اس پر عمل نہیں کر سکے۔کپتان ہاکی ٹیم نے کہا کہ دو بار خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، جیت کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے وہ جان لڑا کر کھیلے۔ عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز کا پلان بھی بہت اچھا تھا، کوریا کے خلاف میچ کے لیے عوام دعا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔