قومی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مئی سے شروع ہو گا

05-04-2024

(لاہورنیوز) قومی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز 6 مئی سے کراچی میں ہوگا۔

ایونٹ کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کو گریڈ ون اور گریڈ ٹو میں تقسیم کیا گیا ہے۔گریڈ ون کے پہلے مرحلے میں ملتان، کوئٹہ ،حیدرآباد اور کراچی کی ٹیموں کا مقابلہ ہو گا۔