اقرا عزیز کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش کیوں نہیں ہوئیں؟اداکارہ نے بڑا انکشاف کردیا
05-04-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔ویڈیو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے۔