ہانیہ کے سرخ ساڑھی میں جلوؤں نے مداحوں پر قہر ڈھا دیا
05-04-2024
(لاہور نیوز) شوخ و چنچل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سرخ ساڑھی میں جلوؤں نے مداحوں پر قہر ڈھا دیا۔
اپنی فیملی کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف ڈیزائنر کی سرخ ساڑھی زیب تن کی اور تقریب میں اپنے حسن سے رونق لگا دی۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جن میں ان کی قاتلانہ ادائیں انکے مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا گئیں۔ اداکارہ کے چاہنے والے انکی اس ویڈیو پر خوب تعریفی تبصرے کرتے دکھائی دے رہے تھے، ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی انہیں خوب پیار مل رہا ہے۔