قائم مقام گورنر پنجاب کی سائرہ افضل تارڑ کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

05-04-2024

(لاہور نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے گھر گئے۔

ملک محمد احمد خان نے سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، قائم مقام گورنر نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افضل حسین تارڑ مرحوم ایک بااصول اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم نے خلوص دل کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی، افضل حسین تارڑ مرحوم کی ملک و پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔