سونے کی قیمت میں گراؤٹ کا رجحان برقرار، آج بھی ریکارڈ کمی

05-04-2024

(لاہور نیوز)گزشتہ چند روز سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اورسونے کی قیمت آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پورٹ کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 16 سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونا 14 سو روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی تھی۔