سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے، جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر

05-04-2024

(ویب ڈیسک) سلیم حیدر گورنر پنجاب، جعفر مندوخیل بلوچستان اور فیصل کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مقرر ہو گئے۔

صدر آصف علی زرداری نے منظوری دے دی، صدرمملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دی۔ سردار سلیم حیدر سردار سلیم حیدر 2008ء میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2008ء میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں، وہ پی ڈی ایم حکومت کا بھی حصہ رہے۔ فیصل کریم کنڈی فیصل کریم کنڈی 2008ء کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ شیخ جعفر مندوخیل شیخ جعفر مندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ہیں، جعفر مندوخیل کو مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے رابطہ کر کے گورنر نامزد کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا تھا۔