پی ایس ایل 2025 : 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرانے کی تجویز پیش
05-04-2024
(لاہورنیوز) پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کروانے کی تجویز پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ایڈیشن 10 کیلئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں، چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی، ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے۔ اجلاس میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اضافی وینیوز تلاش کرے گا ، کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔