لاہور میں بھی ڈاکو بے لگام، شہری سے گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ لوٹ لیے
05-04-2024
(لاہورنیوز) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈاکو بلا خوف و خطر شہریوں کو لوٹنے لگے، شہری سے گھر کی دہلیز پر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ساندہ میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ روپے نقدی چھین لی، ملزم جاتے جاتے شہری کو گولی مار کر زخمی کر گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوارڈاکو شہری سے پیسوں سے بھرا باکس چھینتا ہے اور چھینا جھپٹی کے دوران دوسرا ساتھی فائرنگ کر دیتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔