سارہ احمد کی چائلڈ پروٹیکشن سکول کے رزلٹ ڈے کی تقریب میں شرکت
05-04-2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن سکول کے رزلٹ ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔
رزلٹ ڈے پر بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو اور مختلف پرفارمنسز پیش کیں، تقریب کے موقع پر پرنسپل چائلڈ پروٹیکشن سکول، اساتذہ سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن سکول کے بچے تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ہمارا مقصد بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔