سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ تبدیل

05-04-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کر دی۔

سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔