پنجاب پنک گیمز 2024: تیسرے روز بھی مختلف مقابلے ہونگے

05-04-2024

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 کے تیسرے روز بھی مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ہاکی کا پہلا سیمی فائنل پنجاب یونیورسٹی بمقابلہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے درمیان دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بمقابلہ سپیئرئیر یونیورسٹی شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔ باسکٹ بال کا پہلا سیمی فائنل جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ بمقابلہ یونیورسٹی آف سرگودھا صبح 10.30 بجے کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل جی سی لاہور بمقابلہ گورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی لاہور دن 11:45 بجے کھیلا جائے گا ۔ بیڈمنٹن کا پہلا سیمی فائنل پنجاب یونیورسٹی بمقابلہ فارمن کرسچین یونیورسٹی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بمقابلہ یونیورسٹی آف لاہور سہ پہر3 بجے کھیلے جائیں گے۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے سہ پہر 3 تا شام 5 بجے کھیلے جائیں گے ، کرکٹ ٹیپ بال دن 11 سے شام 5 بجے تک کھیلے جائیں گے۔