سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائیشیا میں شروع ہو گا

05-04-2024

(لاہور نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائیشیا میں شروع ہو گا۔

یہ ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا، دوسرا میچ جنوبی کوریا، تیسرا جاپان، چوتھا کینیڈا اور پانچواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔