یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے: خوشحال خان

05-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ یکطرفہ محبت بہت خوبصورت ہے اور یہ زندگی میں سکون لاتی ہے۔

نامور اداکار خوشحال خان حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شریک ہوئے اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ یکطرفہ محبت انسان کو مضبوط بنا دیتی ہے، ایسی محبت میں انسان کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں اپنی رائے خود بنا سکتا ہے۔ خوشحال خان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ محبت میں انسان کو ردعمل کی پریشانی نہیں ہوتی اور جو کچھ ہوتا ہے وہ اس کے دماغ میں ہی رہتا ہے۔ اداکار خوشحال خان نے اپنی شادی اور پسند کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا ان کی قسمت میں ہوگا ویسا ہو جائے گا۔