ایف آئی اے سائبر ونگ کی جگہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل

05-03-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کی جگہ نئی ایجنسی این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) بنا دی۔

ایف آئی اے کی جگہ اب سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہی کام کرے گی، وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیئے۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کے تمام افسران، ملازمین اور کیسز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو منتقل کر دیئے گئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔