ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کمی ریکارڈ
05-03-2024
(ویب ڈیسک) سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی، مجموعی شرح 24.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار رہا، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمت میں 6.06 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.85 فیصد، نمک کی قیمت میں 0.91 فیصد، خشک دودھ کی قیمت میں 0.70 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.65 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.45 فیصد، انڈے کی قیمت میں 0.53 فیصد، دہی کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.51 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 22.05 فیصد، پیاز کی قیمت میں 7.71 فیصد، چکن کی قیمت میں 8.03 فیصد، ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 2.89 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں 1.84 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.36 فیصد، آٹا کی قیمت میں 6.88 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.25 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.90 فیصد اور سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمتوں میں 2.59 فیصد کمی ہوئی۔