چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار ہونے پر چکن کی قیمت میں کمی شروع
05-03-2024
(ویب ڈیسک) چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار ہونے پر چکن کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی۔
مہنگی مرغی کھانے والے صارفین پر وزارت خوراک کو ترس آ گیا، حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے سمری بھی تیار کر لی گئی۔ رہنما فارمر ایسوسی ایشن ندیم چوہدری کا کہنا ہے چوزے کی قیمت 230 سے کم ہو کر 160 روپے آ گئی ہے، چوزے کی قیمت میں کمی سے مرغی کی قیمت کم ہو سکے گی۔