ہوشربا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا

05-03-2024

(لاہور نیوز) ہوشربا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا، سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، اوپن مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 120، ادرک 680 روپے فی کلو ہیں، سبز مرچ 150، بینگن 140، کھیرے 80 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، پھول گوبھی 180، بھنڈی 450  اور اروی 350 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے، مٹر 300 اور گھیا کدو 140 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔ پھلوں میں امرود 160، پپیتا 220، سٹرابری 150 روپے فی کلو ہے، کھجور ایرانی 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ عوام کہتے ہیں مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔