سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی
05-03-2024
(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں سونا پھر 14 سو روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان رہا، جمعہ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 773 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 11 بج کر 26 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 773 پوائنٹس یا 1.09 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 430 پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 70 ہزار 657 پر بند ہوا تھا۔