نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا سیف سٹی کا دورہ،سہولیات کا مشاہدہ

05-03-2024

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وفد کو منیجنگ  ڈائریکٹر، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر نے ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، وفد کو پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ بھی کروایا گیا۔ ترجمان کے مطابق منیجنگ  ڈائریکٹر نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولیات بارے وفد کو آگاہ کیا، افسران کو آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی 15 پنک بٹن  بارے بھی بتایا گیا۔ وفد کو ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کرنے بارے بھی بتایا گیا۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں مزید سمارٹ سٹی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیا جائیگا، لاہور کے 100 مقامات، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پارکوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا ساڑھے 4  لاکھ سے زائد خواتین ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرچکی ہیں، خواتین بروقت امداد اور معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔