مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے

05-03-2024

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہوگئے ہیں، گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہورمیں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 580 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ دو روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 32 روپے کلو مہنگا ہوا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈے چار روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔ فارمی انڈوں کی فی درجن سرکاری قیمت 246 روپے مقرر کی گئی ہے۔